بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل "محمد اکرمی نیا" نے ملک کے فوجی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کے پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:
دوسرا اور آخری حصہ:
سیاسی تجزیوں کے نقطہ نظر سے یہ پیش رفت جنگ کے امکان کو کم کر سکتی ہے، لیکن مسلح افواج کی جنگی صلاحیت اور دفاعی صلاحیت آگے بڑھانے کا پروگرام، ان پیش رفتوں سے قطع نظر، اور بلا تعطل جاری ہے اور فوج کی کارروائی کی بنیاد مشنوں کی انجام دہی اور کمانڈر انچیف کی تدابیر و فرامین کی تعمیل ہے۔
ہمیں دشمنوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور ان کی باتوں کو لائق اعتناء نہیں سمجھتے؛ اور ہم جانتے ہیں کہ اگر انہیں اقدام کا موقع ملے تو وہ شرانگیزي سے باز نہیں آئیں گے، اور اب اگر وہ کوئی اقدام نہیں کر رہے تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی تیاری ہو یا شاید وہ اپنے داخلی مسائل اور پیش رفتوں سے نمٹنا چاہتے ہوں اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنا چاہتے ہوں؛ لیکن جو ہمارے لئے اہم ہے وہ ملکی تسدید میں اضافہ کرنے کی کوشش کا مسلسل جاری رہنا ہے اور یہ جاری ہے۔
آبنائے ہرمز میں محفوظ جہازرانی صرف ایران کی مسلح افواج کی ہم آہنگی سے
امریکیوں نے اسلام آباد مفاہمت نامے کے بعد آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک جعلی راستہ بنانے اور شپنگ کمپنیوں اور جہازوں کے مالکان کو اس سے گذرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
امریکہ کا یہ اقدام مفاہمت کی یادداشت کی چوتھی شق میں مندرجہ عہد (Commitment) سے متصادم ہے؛ جس کے مطابق، ایک ایرانی طریقہ کار اور انتظامات کو آبنائے کے امور اور عمانی فریق کے ساتھ ضروری مذاکرات کی پیروی کرنی چاہیے تھی۔
امریکہ کی اس مداخلت کا مقصد آبنائے کی جغرافیائی سیاسی صلاحیت ایران سے چھیننا اور مفاہمت نامے کے اہم حصے کو بے اثر کرنا تھا۔
ایران نے امریکہ کی مداخلتوں کے جواب میں سب کو خبردار کیا۔ انتباہات کو نظر انداز کرنے کے بعد، ان جہازوں کو عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا جو ضوابط کی پاسداری نہیں کرتے تھے۔
بلاشبہ خطے میں پیدا ہونے والی عدم تحفظ کی وجہ امریکہ کی مداخلتیں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت ہے اور وہ جہاز جو اس ملک کے دباؤ میں غیر محفوظ راستوں میں داخل ہوتے ہیں، سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکراتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں؛ ایسی صورتحال جو شپنگ اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔
جہاز مالکان اور تجارتی شپنگ کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ہم آہنگی سے مقرر کردہ محفوظ راستوں سے گذر سکتے ہیں اور مسلح افواج ان راستوں کی سلامتی کی ضمانت دیتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ